ماں، بہن، بیوی اور بیٹی بننے کے بجائے ایک انسان بن کر دکھائیں،درفشاں سلیم

Dec 22, 2023 | 11:31:AM
ماں، بہن، بیوی اور بیٹی بننے کے بجائے ایک انسان بن کر دکھائیں،درفشاں سلیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنے ڈرامہ سیریل "جیسے آپ کی مرضی" میں خواتین کیلئے اہم پیغام جاری کردیا۔

نجی ٹی وی  کے ڈرامہ سیریل "جیسے آپ کی مرضی " میں اداکارہ درفشاں سلیم نے علیزے  اور ان  کے ہمراہ میکال ذوالفقار نے شیر ی کا کردار اداکیا ہے،اس  کی ہدایتکاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے،ڈرامے کی کہانی ایسی لڑکی علیزے کے گرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر کے ظلم و ستم کو سہتے ہوئے اپنی شادی بچانے کی کوشش کرتی ہیں جبکہ شوہر شیری اس کو ہر وقت بے عزت کرتا ہے اور اس پر شک بھی کرتا ہے۔

جیسے آپ کی مرضی اختتام کی جانب گامزن ہے، سیکنڈ لاسٹ قسط میں دکھایا گیا کہ شیری نے علیزے کو گھر سے نکال دیا ہے۔تاہم علیزے خواتین کے نام ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں کہ "میں بہن، بیٹی، بیوی، ماں ہونے سے پہلے ایک انسان بھی ہوں اور شرط یہ ہے کہ ہم خود کو ایک انسان سمجھیں، زندہ رہنا ایک بہت مہنگا عمل ہے میں اس تمام عمل سے اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ہار اور جیت ایک بہت خود غرض عمل ہے۔"

وہ کہتی ہیں کہ "سکندر تو وہ ہوتا ہے جس کو گیم چینج کرنا آتا ہو اور گم چینجر وہی ہوتا ہے جو اپنی جان پر کھیل کر اس پار پہنچتا ہے اور اس پار ایک پرومیس لینڈ ہوتا ہے جو ہماری دنیا ہے جس کی تشکیل ہم اپنی شرطوں اور مرضی پر دیتے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:یمنیٰ زیدی کی فلم" نایاب" میں انکے دیسی ڈانس نے دھوم مچا دی

علیزے کہتی ہیں کہ "ماں، بہن، بیٹی، بیوی بننے کے بجائے ایک انسان بن کر دکھا دیجئے، اپنی مرضی اور حق سے، یہ سفر مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں۔"

اداکارہ درفشان سلیم کی یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔