کرسمس کی آمد، مسیحی اہلکاروں کو 3 دن کی چھٹی مل گئی

Dec 22, 2023 | 15:13:PM
کرسمس کی آمد پر مسیحی برادری کے پولیس افسران و ملازمین کیلئے عیدی اور 03 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)  کرسمس کی آمد پر مسیحی برادری کے پولیس افسران و ملازمین کیلئے عیدی اور 03 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

مسیحی پولیس افسران واہلکاروں کو مبارک باد کے ساتھ تعریفی اسناد بھی جاری کیے گئے۔ 

سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کرسمس کی خوشیوں میں اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور برداشت کے مثبت رویوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اُن کا مزید کہنا ہے کہ ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر مسیحی پولیس ملازمین نے بھی قربانیاں دیں ہیں۔ تمام شعبہ زندگی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

مسیحی پولیس افسران اور ملازمین کی ٹریفک پولیس کے انتظامی امور میں گراں قدر خدمات ہیں۔