بابر اعظم کا خاتون مداح کی فرمائش پر انکار ، دلچسپ وجہ سامنے آگئی

Dec 22, 2023 | 12:40:PM
بابر اعظم کا خاتون مداح کی فرمائش پر انکار ، دلچسپ وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے خاتون مداح کی دلچسپ فرمائش پورا کرنے سے انکار کردیا،  جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا،پاکستان کرکٹ ٹیم میلبرن پہنچ چکی ہے جو سٹیڈیم میں پریکٹس کررہی ہے،ایک پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین سے بات چیت کی تو اس دوران ایک خاتون پرستار نے بابر اعظم سے ان کی ہیٹ مانگ لی۔

بابر اعظم جب مداحوں کو آٹوگراف دے رہے تھے تو ایک خاتون نے کہا کہ بھائی مجھے آپ کی ہیٹ چاہیے، جواب میں سابق کپتان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرے پاس بھی ایک ہی ہے۔
 



یاد رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں شیڈول ہے جبکہ تیسرا میچ 3 جنوری سے سڈنی میں شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زمبابوے کے 2 کرکٹر معطل