ڈالر مزید سستا ہو گیا

Dec 22, 2023 | 10:38:AM
ڈالر مزید سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹر بینک میں دوران کاروبار روپے کی قدر میں مزید اضافہ ، انٹربینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر 54 پیسے سستا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 25 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو کر 284 روپے کا ہو گیا،واضح رہے گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 11 پیسے کم ہوا تھا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 282 روپے 79 پیسے تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں پچیس پیسے کمی ہونے سے ڈالر 284 روپے 25 پیسے کا ہو گیا،،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 25 پیسے کا ہوگیا،یورو 1 روپے کمی سے 309 روپے کا ہوگیا،پاؤنڈ ڈیڑھ روپے کمی سے 358 روپے 50 پیسے کا ہوگیا،اماراتی درہم 40 پیسے سستا ہوکر 77.60 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 75.70 روپے  پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا

گزشتہ روز  اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اختتام ہوا،اختتام سے قبل سرمایا کار متحرک ہو گئے،100 انڈیکس 245 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا، 100 انڈیکس 62ہزار 693 کی سطح پر بند ہوا ،آج  مارکیٹ میں16 ارب 66 کروڑ روپے مالیت کے 81 کروڑ 10 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا تھا۔