شدید دھند کے باعث متعدد موٹر ویز ٹریفک کیلئے بند

Dec 22, 2023 | 01:14:AM
شدید دھند کے باعث متعدد موٹر ویز ٹریفک کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) قومی شاہراہوں پر دھند نے اپنا راج جما لیا، متعدد موٹر ویز کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11، موٹروے ایم ٹو لاہور تا کوٹ مومن کو دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی 

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

سید عمران احمد نے کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور کسی بھی قسم کی معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔