جمعیت علمائے اسلام نے آئندہ عام انتخابات کیلئے فاٹا سے امیدواروں کا اعلان کردیا

Dec 22, 2023 | 00:55:AM
جمعیت علمائے اسلام نے آئندہ عام انتخابات کیلئے فاٹا سے امیدواروں کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کیلئے فاٹا سے امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی۔

جے یو آئی کی جانب سے جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق ایم این اے و امیر جے یو آئی فاٹا مولانا جمال الدین این اے 42  سے امیدوار ہوں گے جبکہ پی کے 94 سے حاجی عبدالرحمان، پی کے 110 سے حاجی نیک محمد، پی کے 109 سے بریگیڈیئر (ر) قیوم شیر، پی کے 71 سے  حاجی شمس الدین، پی کے 103 سے اسداللہ، پی کے 104 سے مولانا رشید اللہ، پی کے 19 سے قاری خیراللہ، پی کے 20 سے مولانا عبدالرشید، پی کے 69 سے مفتی محمد اعجاز اور پی کے 70 سے حمیداللہ جان آفریدی جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح این اے 27 سے حمیداللہ جان آفریدی، این اے 40 سے مفتی مصباح الدین اور این اے 8 سے مولانا عبدالرشید امیدوار ہوں گے۔