واحد وزیر خارجہ ہوں جو دوروں پر اپنا ٹکٹ اور ہوٹل کا بل خود بھرتا ہوں:بلاول بھٹو

Dec 22, 2022 | 23:13:PM
 وزیر خارجہ, دوروں , ٹکٹ ,ہوٹل ,بل,بلاول بھٹو
کیپشن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جو اپنا ٹکٹ خریدتا ہے اور ہوٹل کا بل خود ادا کرتا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات سامنے رکھ دیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں اپنے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالتا ،اگر ایسا کرتا بھی تو بطور وزیر خارجہ یہ میرا استحقاق ہے،ان کا کہنا تھا کہ میرے بیرون ملک دوروں کا فائدہ میری ذات کو نہیں عوام کو ہوا ہے،میری محنت کی وجہ سے پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے نکلا اور ملک کو معاشی فوائد حاصل ہوئے، پاکستان اس وقت جی77یعنی ترقی پذیر ممالک کےاتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔