ابھی بہت سا کام کرنا ہے: نجم سیٹھی

Dec 22, 2022 | 15:29:PM
ابھی بہت سا کام کرنا ہے: نجم سیٹھی
کیپشن: نجم سیٹھی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی  بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ  آنے والے دنوں میں بہت سا کام کرنا ہے اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نجم  سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  کے معاملات میں تبدیلی کے عمل کو خوش آمدید کہنے والوں کا شکریہ۔انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی کو معاملات چلانے کے لیے گڈ لک کہیں، ہمیں آنے والے دنوں میں بہت سا کام کرنا ہے اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عمارت میں مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے قبل نجم سیٹھی کہا کہ ہم نے 5 سال پی سی بی میں خدمات سرانجام دیں، ہم نے اپنے دور میں بہترین کام کیے ،گزشہ 4 سالہ کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے، ہماری ٹیم کو معاملات چلانے کے لیے آئندہ دنوں میں بہت کام کرنا ہے،کوشش ہوگی آئندہ 3 ماہ میں بہتر کام کریں۔