عرفی جاوید نےگرفتاری کی خبروں پر خاموشی توڑدی

Dec 22, 2022 | 13:01:PM
فائل فوٹو
کیپشن: دبئی میں حراست میں لیے جانے کی خبروں پر عرفی نے خاموشی توڑ دی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )گزشتہ روز خبروں کی زینت بننے والی بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید نے دبئی میں اپنی گرفتاری کی خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جارہا تھا کہ عرفی جاوید  متحدہ عرب امارات میں شوٹنگ کے لیے گئی ہوئی ہیں لیکن دبئی کی پولیس نے انہیں فحش لباس میں شوٹنگ کرنے کی وجہ سے حراست میں لے لیا ہے اورامکان ظاہر کیا تھاکہ عرفی کا پاسپورٹ ضبط کرکے انہیں بھارت لوٹنے سے بھی روکا جاسکتا ہے تاہم اب ان تمام خبروں پر اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے بات کی ہے۔نجی بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عرفی نے دبئی پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہا ہے کہ 'پولیس میری شوٹنگ رُکوانے کے لیے پہنچی تھی کیونکہ انہیں جگہ سے مسئلہ تھا'۔

اداکارہ نے بتایا کہ 'جس جگہ ہم شوٹنگ کررہے تھے وہاں ہمیں ایک مقررہ وقت پر کام ختم کرنا تھا جو ہم نہیں کرسکے، عوامی مقام ہونے کے باعث وہاں پولیس پہنچی اور ہمیں وہاں سے جانا پڑا'۔

عرفی نے مزید کہا 'اس سے میرے کپڑوں کا قطعاً کوئی لینا دینا نہیں تھا، ہم نے شوٹنگ کا بقیہ حصہ اگلے دن ریکارڈ کرالیا، تو اس لیے تمام معاملات ٹھیک ہوگئے'۔