نئے کورونا کا خو ف ،مہاراشٹر، ممبئی سمیت تمام شہروں میں رات کا کرفیو

Dec 22, 2020 | 20:33:PM
نئے کورونا کا خو ف ،مہاراشٹر، ممبئی سمیت تمام شہروں میں رات کا کرفیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم سامنے آنے کے بعد بھارتی ریاست مہاراشٹر نے ممبئی سمیت تمام شہروں میں رات کا کرفیو لگانے کا اعلان کردیاہے۔بھارتی حکام کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم ابھی ملک میں سامنے نہیں آئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ممبئی سمیت ریاست کے تمام شہروں میں کرفیوکا اطلاق آج رات سے ہوگا جو 5 جنوری تک جاری رہے گا۔ممبئی ایئرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ یورپ اور مڈل ایسٹ سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا جس کے بعد ان کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔بھارت گزشتہ روز برطانیہ پر سفری پابندیاں لگانے کا اعلان بھی کرچکا ہے۔