حفیظ کی جتنی تعریف کریں کم ، جیت نے حو صلہ بڑھادیا، مصباح الحق 

Dec 22, 2020 | 18:05:PM
 حفیظ کی جتنی تعریف کریں کم ، جیت نے حو صلہ بڑھادیا، مصباح الحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ہیڈ  کو چ  قو می کرکٹ  ٹیم  مصبا ح الحق  نے کہا ہے کہ آج کی جیت ہمارے لیے بہت ضروری تھی۔ اس جیت نے ہمارا حوصلہ بڑھایا ،  بابر اعظم اور فخر زمان کی عدم موجودگی میں ہمارے پاس اوپننگ کی آپشن محدود تھی۔

 تفصیلا ت کے مطا بق مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سے ہمیں ایک اچھی اننگز درکار تھی۔ محمد رضوان نے آج بہترین کھیل پیش کیا، محمد حفیظ کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔ محمد حفیظ اپنے کھیل میں بہت تبدیلی لائے ہیں۔ عبداللہ شفیق، حیدر علی اور خوشدل شاہ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع اور وقت دینا ہوگا۔ ٹاپ آرڈر میں اچھے بیٹسمین موجود تھے، اس لیے افتخار احمد اور حسین طلعت کو پہلے دو میچز میں موقع نہیں مل سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دونوں میچز میں دو سپنرز کے ساتھ نہیں بلکہ بیٹنگ آل رائونڈر کے ساتھ میدان میں اترے تھے، پہلے دو میچوں میں بیٹنگ پہلے کرنے اور آج بعد میں کرنے کے حساب سے کمبی نیشن بنایا۔