قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نو ، وفاقی وزیر خزانہ چیئرمین مقرر ، صوبائی وزراء خزانہ اراکین ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)صدر مملکت نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل نو کر دی ،گیارہویں نیشنل فنانس کمیشن کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا،وفاقی وزیر خزانہ قومی مالیاتی کمیشن کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق چاروں صوبوں کے وزراء خزانہ کمیشن کے اراکین مقرر کر دیا گیا ہے،ناصر محمود کھوسہ پنجاب کے ممبر این ایف سی مقرر ،ڈاکٹر اسد سید سندھ کے ممبر این ایف سی ہونگے،ڈاکٹر مشرف رسول کے پی کے ممبر این ایف سی مقرر،فرمان اللہ ممبر بلوچستان مقرر کر دیئے گئے ہیں۔قومی مالیاتی کمیشن وسائل کی تقسیم سے متعلق سفارشات پیش کریگی،کمیشن وفاق اور صوبوں کے درمیان مالیاتی وسائل کی تقسیم کی تجاویز دیگا ،صوبوں اور وفاق کے درمیان اخراجات کا بھی جائزہ لیا جائے گیا،قومی نوعیت کے بڑے منصوبوں سے متعلق کمیشن اپنی تجاویز پیش کریگا،
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل جیت لئے