آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، تبدیل شدہ شیڈول جاری،بنگلور کےمیچز ممبئی منتقل

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، تبدیل شدہ شیڈول جاری،بنگلور کےمیچز ممبئی منتقل

Aug 22, 2025 | 21:08:PM
 آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، تبدیل شدہ شیڈول جاری،بنگلور کےمیچز ممبئی منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز شگری) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا، بنگلور میں ہونے والے میچز اب  ممبئی میں ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کیلئےممبئی میں تین لیگ میچز، ایک سیمی فائنل اور ممکنہ فائنل شیدول کیے گئے ہیں۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا،پاکستان ویمنز ٹیم اگر سیمی فائنل میں پہنچی تو میچ کولمبو میں ہوگا،پاک بھارت سیمی فائنل کی صورت میں بھی میچ کولمبو میں رکھا جائے گا،پاکستان ویمنز کے فائنل میں پہنچنے پر بھی ایونٹ کا بڑا مقابلہ کولمبو میں ہوگا،پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا افتتاحی میچ دو اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کولمبو میں کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آبادعورت بن کر چھوٹے بچوں کو  پھنسا کر  نازیبا مواد حاصل کرنیوالا ملزم گرفتار