آئی جی پنجاب کی لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

Aug 22, 2025 | 09:24:AM
آئی جی پنجاب کی لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جمعة المبارک کے موقع پر آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی۔
 آئی جی پنجاب عثمان انورکا کہنا ہےکہ ڈی پی اوز سمیت سینئرپولیس افسران جمعتہ المبارک کےموقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں، پولیس افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کےمسائل سنیں، سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر انکے مسائل سن کر حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں سیلاب سے مکمل تباہ گھروں کا معاوضہ 10 لاکھ کر دیا گیا
آئی جی پنجاب عثمان انورنے مزیدکہاکہ شہریوں کو پولیس کی طرف سے دی جانےوالی خدمات اور سہولیات سے آگاہ کیا جائے،مساجد،امام بارگاہوں،مزارات اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں،معاشرےکی اصلاح،امن وانصاف کی فراہمی میں ممبرومحراب کا اہم کردار ہے۔