بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کیپٹن شہید

Aug 22, 2021 | 12:50:PM
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، کیپٹن شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے شہر پنجگور کے ضلع گچک کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو دہشت گردوں نے پنجگور کے علاقے گچک میں نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید جب کہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج معالجے کےلیے خضدار منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیںشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن۔ دہشتگرد ہلاک