نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان۔۔سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

Aug 22, 2021 | 11:30:AM
 نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان۔۔سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان سے قبل سکیورٹی انتظامات کے جائزے کے لئے سکیورٹی ماہرین پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بورڈز نے انتظامات کے جائزے کے لئے سکیورٹی ایکسپرٹ کی خدمات حاصل  کیں، سیکیورٹی انتطامات کے جائزے کے لئے سیکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن اور  ڈیوڈ سینئر گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔سکیورٹی ایکسپرٹس کل سے اپنے کا م کا آغاز کریں گے، اس دوران سکیورٹی ماہرین کی جانب سے قذافی سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ایکسپرٹس راولپنڈی بھی جائیں گے جہاں پنجاب اور وفاق کے ادارے انہیں بریفنگ بھی دیں گے۔ریگ ڈیکاسن 27 اگست کو واپس چلے جائیں گے جبکہ ڈیوڈ سینئر انگلینڈ ویمنز ٹیم کے دورے تک پاکستان میں ہی موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پا ک افغان ون ڈے سیریز کے سری لنکا میں انعقاد سے متعلق اہم ترین خبر