پا ک افغان ون ڈے سیریز کے سری لنکا میں انعقاد سے متعلق اہم ترین خبر

Aug 21, 2021 | 23:18:PM
پا ک افغان ون ڈے سیریز کے سری لنکا میں انعقاد سے متعلق اہم ترین خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے امکانات کھٹا ئی میں پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے سری لنکا میں 10 دن کا لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے جس کے باعث آئندہ ماہ پاک افغان کرکٹ سیریز کا انعقاد مشکل نظر آرہا ہے۔حتمی فیصلہ کل متو قع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:معروف افغان پاپ سنگرافغانستان سے نکلنے میں کامیاب ۔۔کس ملک پہنچ گئیں۔۔دیکھئے خبر

یا د  رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 3 سے 9 ستمبرکے درمیان سری لنکا میں ہونی ہے جس کی میزبانی افغانستان نے کرنی ہے۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے سیریزکی میزبانی کی پیشکش کی تھی تاہم افغانستان نے پاکستان کی پیشکش مسترد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:چنگ چی رکشے میں سوار لڑکی سے غیراخلاقی حرکت۔۔ ویڈیو بنانیوالے ملزموں کی شناخت ہوگئی