جمہوریت خطرےمیں، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے: عمران خان

Apr 22, 2023 | 16:59:PM
جمہوریت خطرےمیں، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے: عمران خان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ ہماری جمہوریت خطرےمیں ہے، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، چھوٹا سا مافیا کوشش کر رہا ہےکہ سب اس کےکنٹرول میں آجائے۔

 امریکی شہر ہیوسٹن میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام عیدملن پارٹی سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن سےبھاگ رہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کوخدشہ ہےکہ الیکشن ہوگئےتو ان کاہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوجائےگا، ہماری جمہوریت خطرےمیں ہے، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، میرے اوپر ہر روز نیا کیس بنایا جاتاہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر جاسکتاہےکیونکہ قوم میں شعور آگیا ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آپ آواز اٹھائیں۔