کورونا کے بڑھتے کیسز،ایک اور ملک نے بھارت پر سفری پابندی لگادی 

Apr 22, 2021 | 21:01:PM
کورونا کے بڑھتے کیسز،ایک اور ملک نے بھارت پر سفری پابندی لگادی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزکے باعث یواے ای نے بھی بھارت پر سفری پابندی لگادی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد ہوگی ،پابندی کا اطلاق 24اپریل سے 10 روز کےلئے ہو گا، اماراتی شہری اور سفارتی عملے کو داخلے کی اجازت ہوگی ،اب تک 8ممالک بھارت پر سفری پابندیاں لگاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ د تین لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے جو دنیا بھر میں یومیہ متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے،  کورونا سے بھارت میں مزید 2 ہزار 2 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔