خضدار میں4.5شدت کا زلزلہ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق خضدار میں زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلومیٹر مشرق میں تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔
زلزے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔