امریکی ایوان نمائندگان کے وفد کا کئی برسوں بعد پہلی بار چین کا دورہ

Sep 21, 2025 | 15:49:PM
امریکی ایوان نمائندگان کے وفد کا کئی برسوں بعد پہلی بار چین کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی ایوان نمائندگان کے وفد نے چین کا دورہ کرکے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے وفد نے ڈیموکریٹک نمائندے ایڈم اسمتھ کی قیادت میں چین کا دورہ کیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس وفد نے بیجنگ میں چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چینی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا سے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند شراکت داری چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ امریکا بھی اسی سمت میں کام کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ امریکا چین کے ساتھ ملکر تعلقات صحیح راہ پرآگے بڑھانے کیلئے کام کرے گا۔

ایڈم اسمتھ نے کہا کہ امریکا اور چین تسلیم کرسکتے ہیں کہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے کام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن: سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کی خدمات طلب

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلنے کی امید رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ 2019 کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین کا چین کا پہلا دورہ ہے۔