سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال، رپورٹ جاری

Sep 21, 2025 | 12:13:PM
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال، رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک  )سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال کر دیئے گئے،پاور ڈویژن نے رپورٹ جاری کر دی۔

پاورڈویژن کےمطابق سیلاب اوربارشوں سےمجموعی طور پر 51گرڈ اور588  فیڈرز متاثر ہوئےتھے،356  فیڈر مکمل جبکہ 225 جزوی طور پربحال کردیئے گئے ہیں،ترجمان کےمطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 28 گرڈ اور 81 فیڈرزمتاثر ہوئے تھے،جن میں سے 57 فیڈر مکمل اور 24 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں،مکمل بحالی اکیس سے بائیس ستمبر تک متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بینک اکاؤنٹس ہائی جیک ،ماہرین نے  واٹس ایپ صارفین کو  خبردار کر دیا

لاہورالیکٹرک کمپنی کے 66 متاثرہ فیڈرزمیں سے 66 مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال ہو چکا،لیسکو کے لیے بحالی کا عمل 22 ستمبر تک مکمل ہونےکی توقع ہے,ملتان الیکٹرک کے ایک سو اکیاسی متاثرہ فیڈرز میں سے 23  مکمل اور ایک سو اکیاون جزوی طور پر بحال کردیئے گئے،پاور ڈویژن کے مطابق پانی اترتے ہی دیگر متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی ہو جائے گی۔