بھارت: فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات شروع، 5 دن میں 48 واقعات رپورٹ 

Sep 21, 2025 | 10:58:AM
بھارت: فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات شروع، 5 دن میں 48 واقعات رپورٹ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  بھارتی آبی جارحیت کے بعد  سموگ کے حوالے سے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔ 

بھارتی پنجاب میں موسم سرما کی آمد سے قبل فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات شروع ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 دنوں میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے 48 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پنجاب پولیس نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر 12 ایف آئی آر درج کرلی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:صائمہ نور کا ڈرامے میں ڈانس مداحوں کو پرانی یادوں میں لے گیا

فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا فضائی آلودگی اور اسموگ کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

گزشتہ سال بھارتی پنجاب کے 8 اضلاع میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کے 6 ہزار 8 سو 15 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔