بیٹریاں نگلنے والی خاتون کا کامیاب آپریشن

Sep 21, 2022 | 12:30:PM
غیر ملکی میڈیا , آپریشن ,24نیوز
کیپشن: بیٹریاں نگلنے والی خاتون کا کامیاب آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکثر خبریں ملتی ہیں کہ ڈاکٹر فلاں مریض کے آپریشن کے دوران پیٹ میں کپڑا بھول گئے یا کوئی اوزار ۔لیکن ایک خاتون کے جسم سے 55 بیٹریاں نکالی گئی ہیں ،یۃ بیٹریاں کسی ڈاکٹر نے آپریشن کے بعد نہیں چھوڑیں بلکہ وہ خاتون خود اسے نگل گئی تھیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے خودکشی کرنے کے لیے بیٹریاں نگل لیں تھیں جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی۔ ڈاکٹروں نے آپریشن سے قبل ایکسرے سے جسم کے اندر موجود بیٹریوں کا جائزہ لیا۔

ضرور پڑھیں : 18 سالہ ہیکر نے تفریح کیلئے اوبر کو ہیک کرلیا
ڈاکٹروں کے مطابق ہم نے آپریشن سے قبل قے کے ذریعے بیٹریاں نکالنے کے بارے میں سوچا تاہم خاتون نے ایک ہفتے کے دوران صرف 5 بیٹریاں نکالیں جس کے بعد آپریشن کرنا پڑا۔پہلے خاتون کی غذائی نالی اور پھر بیٹ سے بیٹریاں نکالی گئیں، خوش قسمتی سے کوئی بھی بیٹری خاتون کے معدے کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنی۔

کچھ روز قبل مصر میں طبی نوعیت کا ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جس میں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے 12 سالہ بچے کے پیٹ سے سائیکل کا ہینڈل نکال لیا تھا۔قاہرہ کے شمال میں منوفیہ گورنری کے علاقے شیبن الکوم میں واقع ٹیچنگ ہسپتال میں 12 سالہ بچے کے اہل خانہ اسے ہنگامی طور پر اسپتال لے کر آئے اور بتایا کہ بچہ گلی میں سائیکل پر کھیل رہا تھا کہ زمین پر گر گیا۔

اہل خانہ کے مطابق زمین پر گرنے کے باعث سائیکل کا ہینڈل اس کے پیٹ کو پھاڑ کر گھس گیا اور اسے شدید زخم آئے۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے کی ہنگامی سرجری کی اور کامیاب آپریشن میں اس کے پیٹ سے ٹوٹا ہوا فریم برآمد کرلیا گیا۔