مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،دونوں پائلٹ ہلاک

Sep 21, 2021 | 20:32:PM
مقبوضہ کشمیر, بھارتی فوج , ہیلی کاپٹر, تباہ
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آج صبح 10 بجکر 30 منٹ پر کشمیر کے ضلع اودھم پور کے علاقے پتنی ٹاپ کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔رپورٹس  میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کے گرنے سے دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوئے، جنہیں مقامی لوگوں نے ہیلی کاپٹر سےنکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔بھارتی اعلیٰ فوجی افسر کا کہنا ہے دونوں پائلٹ میجر رینک کے افسر تھے، دونوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم بدقسمتی سے دونوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ہیلی کاپٹر کے گرنے کے بعد بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ جنگل میں گرنے والے ہیلی کاپٹر سےدونوں پائلٹس کو  باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے لئے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع