جامع حکومت نہ بنی تو افغانستان میں افراتفری پھیلے گی۔عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جامع حکومت نہ ہوئی تو افغانستان میں افراتفری پھیلے گی ۔ غیرمستحکم افغانستان دہشتگردوں کیلئے مثالی ہوگاجوپریشان کن ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ طالبان نے حکومت میں تمام دھڑوں کوشامل نہ کیاآج نہیں تو کل افغانستان خانہ جنگی کا شکار ہوجائےگا، ہمسائیہ ممالک دیکھیں گے طالبان حکومت کیسے آ گے بڑھتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم طالبان حکومت کو تسلیم کرنے یانہ کرنے کا فیصلہ ہمسائیہ ممالک کا مشترکا ہوگا، دیگر پڑوسی ریاستوں کے ساتھ مل کر طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے کا فیصلہ کرینگے، انہوں نے کہا کہ لڑکیوں پراسکول کی پابندی غیراسلامی ہے اور میراخیال ہے طالبان خواتین کو اسکول جانے کی اجازت دیدیں گے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چا ہئے، اس حوالے سے طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد بیانات حوصلہ افزا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔موسیقار،گلوکار بپی لہری ویل چیئر پرآگئے۔۔آوازختم ہونے کی خبروں پراہم پیغام