اداکارہ انوشے عباسی کا نیا انداز۔۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sep 21, 2021 | 13:36:PM
 تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا
کیپشن: پاکستان کی نامور اداکارہ انوشے عباسی کا ایک اور نیا انداز

(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ انوشے عباسی کا ایک اور نیا انداز  پنک ساڑھی پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل  کردی۔

اداکارہ انوشے عباسی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔

تصویر میں اداکارہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں، انوشے عباسی کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس کئے جارہے ہیں۔

   

اس سے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انوشے عباسی نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا ۔

  علاوہ ازیں اداکارہ انوشے عباسی نے انسٹاگرام پر اپنے وزن کم کرنے کے بعد بھی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں اداکارہ کو پرپل رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا تھا، تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ’میں تمہیں بہت یاد کر رہی ہوں مینو‘۔۔۔منال کی والدہ