بسنت اب اندرون لاہور تک محدود نہیں رہے گی، پتنگ بازی قانون میں ترمیم کیلئے نیا ڈرافٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)لاہورمیں بسنت کےتہوار کیلئےاہم پیشرفت،حکومت نے پتنگ بازی کیلئےقانون میں ترامیم کانیاڈرافٹ تیار کر لیا۔
پنجاب پروبیشن آف کائٹ فلائنگ آرڈیننس2001کےتحت ترمیم شدہ ہے،ترمیم شدہ ڈرافٹ کیمطابق پتنگ بنانیوالوں کی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔
مینوفیکچررزکی رجسٹریشن فیس25ہزار،تجدید کیلئے 2 ہزار 500 روپے کی فیس ،پتنگ فروشوں کی رجسٹریشن فیس 15 ہزارجبکہ تجدید کے لیے 1 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن فیس 50 ہزار ،تجدید 5 ہزار ہوگی،محفوظ پتنگ بازی کے لیے شرائط وضوابط عمل درآمد لازم ہوگا۔
بڑی پتنگ ، دھاتی یاشیشےوالی ڈورکےاستعمال پرسخت پابندی برقراررہےگی،دھاتی ڈور کے استعمال پر جیل ہو گی۔
بسنت اب اندرون لاہور تک محدود نہیں رہے گی،بسنت کیلئےوالڈسٹی،ریس کورس ،ماڈل ٹاؤن،جلوپارک کےنام تجویز کئے گئے ہیں۔
پی سی ہوٹل ، آواری ہوٹل اور فلیٹیز ہوٹل کی چھتوں پر بھی پتنگ بازی کی اجازت ہوگی۔