امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے

Oct 21, 2025 | 12:35:PM
امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا۔

وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے معاہدے پر دستخط کردئیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر اگلے سال چین کا دورہ کریں گے، امید ہے بیجنگ کے ساتھ منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پائے گا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ انہیں توقع ہے کہ چین کے ساتھ حالیہ ٹیرف معاملے کے باوجود وہ جنوبی کوریا میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ رواں مہینے کے آخری میں "منصفانہ” تجارتی معاہدے پر مہر لگائیں گے۔

انہوں نے چینی ہم منصب کے ساتھ اپنے تعلقات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم چین کے ساتھ بالکل ٹھیک رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ہتھیار ڈالنے والوں کو فنی تربیت اور روزگار دیا جائیگا، سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری

ٹرمپ اس سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا کہ آیا وہ شی جن پنگ کے ساتھ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر تائیوان کے لئے امریکی حمایت کی قربانی دیں گے؟

روس یوکرین جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لگتا نہیں کہ یوکرین جنگ جیت پائے گا، جنگ بندی ہی مسئلے کا حل ہے۔