افغان مہاجرین کیلئے 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

Oct 21, 2022 | 12:21:PM
افغان مہاجرین کیلئے 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا
کیپشن: مردان پولیو مہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) افغان مہاجرین کیلئے 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مردان خبیب اللہ عارف کا کہنا ہے کہ 5 روزہ انسداد پولیو مہم 24 اکتوبر سے شروع ہوگی، پولیو مہم میں کاگان مہاجر کیمپ ، جلالہ کیمپ اور باغیچہ مہاجر کیمپ میں 5 سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 خبیب اللہ عارف نے کہا کہ 5 سال تک عمر کے کل 3 ہزار 6 سو سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، پولیو ایک موذی مرض ہے، محکمہ صحت اور دیگر کی کوششوں سے یہ مرض خاتمے کے قریب ہے۔