ہاتھیوں کی ٹرک لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Oct 21, 2022 | 11:50:AM
ہاتھیوں کی ٹرک لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: ہاتھی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا  پر بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ ہاتھی سڑک کے بیچوں بیچ ٹرک سے گنے چھینتے اور ان کو مزے سے کھاتے نظر آرہے ہیں۔

پراوین کاسوان، ایک بھارتی فاریسٹ سروسز (IFS) آفیسر، نے ویڈیو کو ایک دلچسپ تبصرہ کے ساتھ ٹویٹ کیا اور لکھا، "ٹیکس کٹوتی"۔

مختصر کلپ میں، چند ہاتھی سڑک کے بیچوں بیچ ٹرک سے گنے چھینتے اور ان کو کھاتے نظر آتے ہیں۔اس ویڈیو کو اب تک تقریباً 13,000 ویوز، 130 ری ٹویٹس اور 1,300 سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔