انٹرنیشنل مینز اینڈ وومن اسکواش چیمپئن شپ اسپورٹس کمپلیکس میں جاری

Oct 21, 2022 | 11:01:AM
انٹرنیشنل مینز اینڈ وومن اسکواش چیمپئن شپ اسپورٹس کمپلیکس میں جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹرنیشنل مینز اینڈ وومن اسکواش چیمپئن شپ کے راؤنڈ ٹو میں مردوں اور خواتین کے مقابلے جاری ہیں۔

مردوں کے مقابلوں میں مصطفیٰ الصرطی، ابراہیم القابانی، یاسین الشفاء اور بالاز فرکا نے کواٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔ اس کے علاوہ یحییٰ النواسانے، کرٹس ملک، فرحان زمان اور محمد الشیربانی نے بھی کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: قومی بلے باز شان مسعود سرپر گیند لگنے سے زخمی

اسی طرح خواتین کے مقابلوں میں نور حیکل، حیاعلی، یونگ وائی، ملک خفاگے اور فیروز ابوالخیر نے کواٹرفائنل میں کوالیفائی کیا۔

انٹرنیشنل مینز اینڈ وومن اسکواش چیمپئن شپ میں کواٹر فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔