اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Oct 21, 2022 | 10:32:AM
اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر کار سے 184 کلو 8 سو گرام افیون اور 66 کلو چرس برآمد کی جبکہ بونیر کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ پشاور رنگ روڈ پر کارروائی کے دوران ایک گودام سے 96 کلو چرس، 18 کلو افیون اور 7 کلو ہیروئن برآمد کرکے خیبر کا رہائشی ملزم حراست میں لے لیا گیا۔

ایک کارروائی میں لاہور موٹر وے ٹول پلازہ پر کار سے 2 ملزمان کے قبضہ سے 21 کلو 6 سو گرام چرس اور 9 کلو 6 سو گرام افیون برآمد کر لی گئی۔

ترجمان این ایف اے کے مطابق تمام ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔