ملائیشیا میں قبل ازوقت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

Oct 21, 2022 | 09:59:AM
ملائیشیا میں الیکشن کمیشن نے قبل ازوقت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا
کیپشن: عام انتخابات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملائیشیا میں الیکشن کمیشن نے قبل ازوقت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے الیکشن کمیشن نے قبل از وقت عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس کے لیے 19 نومبر بروز ہفتے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر عارف علوی نے ایڈووکیٹ ترمیمی آرڈر 2022 پر دستخط کر دیئے

الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبدالغنی صالح نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امیدواروں کو آئندہ نومبر کی پانچ تاریخ کو کاغذات نامزدگی داخل کرنا ہوں گے۔ تقریباً 21 ملین ملائیشین شہری رواں سال 222 نشستوں پر مشتمل اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

 ملائیشیا میں عام انتخابات ستمبر 2023 میں ہونے والے تھے۔ تاہم ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صبری یعقوب نے 10 اکتوبر کو قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ دس روز قبل وزیراعظم نے اسمبلیاں تحلیل کردی تھیں جس کے بعد الیکشن کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعایت الدین بھی ان کے فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں، ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے جو مضبوط مینڈیٹ سے ہی مل سکتا ہے۔

ادھر بادشاہ کے محل سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بادشاہ کے پاس عوام کے ایک مستحکم حکومت کو ووٹ دینے کے لیے وزیر اعظم کی قبل از وقت انتخابات کی درخواست سے اتفاق کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

 خیال رہے کہ ملائیشیا میں گذشتہ چار سال سے سیاسی بحران جاری ہے جب سابق رہنما مہاتیر محمد نے اتحادی جماعت کے ذریعے 60 سال سے زیادہ عرصے تک ملک پر حکمرانی کرنے والی مرکزی جماعت یو ایم این او کو بھاری اکثریت سے شکست دی اور اس جماعت کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ہیں۔