بلوچستان: لاپتہ خاتون رکن اسمبلی کہاں ہیں ۔۔ پتہ چل گیا 

Oct 21, 2021 | 09:06:AM
،رکن، اسمبلی، بلوچستان ،بشری
کیپشن: رکن اسمبلی بلوچستان بشری رند(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان اسمبلی کی مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون رکن کا ٹویٹر پر شئیر کیا گیا پیغام سامنے آ گیا۔

تفصیلات کےمطابق رکن اسمبلی بلوچستان بشری رند  کی جانب سے ٹویٹر پر  شئیر کئے گئے پیغام میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ  ان کی طبیعت خراب ہے اور اپنا علاج کرانے کیلئے اسلام آباد آئی ہیں۔ انہوں نے اپنی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اور ناراض حکومتی ارکان نے وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی اور اس موقع پر چار ناراض ارکان اسمبلی میں حاضر نہیں ہوئے جس پر  اپوزیشن اراکان نے وزیراعلیٰ پر الزام عائد کیا کہ حکومت نے ناراض ارکان کو لاپتہ کیا ہے۔ چارممبران اسمبلی کی مبینہ گمشدگی کے خلاف اپوزیشن اور ناراض ارکان نے بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دے رکھا ہے اور وہ لاپتہ ہونیوالے ممبران اسمبلی کی فورہ بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  رکشہ اور ٹرک میں خوفناک تصادم،3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی