بجلی کی قیمت میں کمی ؟مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

Nov 21, 2025 | 11:52:AM
بجلی کی قیمت میں کمی ؟مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خبر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

نیپرا نے درخواست موصول ہونے کے بعد 27 نومبر کو سماعت مقرر کر دی ہے۔

 حکام کے مطابق سماعت کے دوران بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی جائے گی، جس کے بعد ماہِ دسمبر میں صارفین کو بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت

ذرائع کا کہنا ہے کہ منظوری کی صورت میں دسمبر میں استعمال شدہ یونٹس پر صارفین کو 65 پیسے فی یونٹ کمی کا فائدہ دیا جائے گا۔