نیب  سیاسی انجنئیرنگ کا ادارہ بن چکا ہے۔خاقان عباسی

Nov 21, 2021 | 16:53:PM
شاہد خاقان عباسی، فائل فوٹو
کیپشن: شاہد خاقان عباسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ نون کے رہنماسابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے  کہ نیب کے بنائے مقدمات میں آج تک کسی ایک بھی سیاست دان کو  سزا نہیں ہوئی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب احتساب کا نہیں ایک سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ بن چکا ہے،ان کا کہنا ہے کہ کوئی 50 کروڑ کے گھر اور 6 کروڑ کی گاڑی میں پھرتا ہے تو اس سے پوچھیں کتنا ٹیکس دیا ہے، یہاں کوئی ٹیکس نہیں دیتا،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے ترامیم دیں کہ جج بنانے سے پہلے اس کے 10 سال کے ٹیکس ریٹرن دیکھیں، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا لیکن میں عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما نے مزید کہا کہ آج ہم اپنے تمام ہمسایوں سے معاشی طور پر پیچھے ہیں، آج برسرِ اقتدار کسی ایک شخص کے خلاف نیب نے کوئی کیس نہیں بنایا۔سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کے قوانین باہمی مشاورت سے ٹھیک ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی۔۔ ادارہ شماریات