ملک بھر میں کورونا کی شدت کم۔۔4 افراد جاں بحق

Nov 21, 2021 | 13:17:PM
کورونا وائرس ہلاکتیں
کیپشن: کورونا وائرس کی شدت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا کی شدت کم ہوگئی ۔ گزشتہ روزکورونا سے چارافراد جان کی بازی ہار گئے۔۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے گر کر صفراعشاریہ سات آٹھ فیصد رہ گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا سے4 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 659 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 313 افرادکورونا سے متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں سموگ کے سائے مزید گہرے۔۔محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا