ٹویٹرنے بھی جوبائیڈن کوصدرمان لیا

Nov 21, 2020 | 20:25:PM
ٹویٹرنے بھی جوبائیڈن کوصدرمان لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹرنے بھی جوبائیڈن کوصدرمان لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق 20 جنوری کواگرصدرٹرمپ پرامن انتقال اقتدارنہیں کرتے توٹوئٹرانتظامیہ امریکی صدرکاآفیشل اکاؤنٹ جوبائیڈن کودےدے گی،صدرکےساتھ خاتون اول اورنائب صدرکے اکاؤنٹ بھی تبدیل کردیئے جائیں گے۔
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق امریکی صدرکے اکاؤنٹ سے ہونے والے تمام ٹویٹس کاآرکائیوکیاجائےگا،نومنتخب صدرجوبائیڈن کواکاؤنٹ دینے سے پہلے ری سیٹ کیاجائےگا۔واضح رہے کہ امریکی صدرکے آفیشل اکاؤنٹ کے32 ملین فالورزہیں جبکہ صدرٹرمپ کے ذاتی اکاؤنٹ کو88 ملین سے زائد لوگ فالوکررہے ہیں۔