بالی وڈ کو اچا نک الودا ع کہنے والی ثناءخان کی عالم دین سے شادی 

Nov 21, 2020 | 20:10:PM
 بالی وڈ کو اچا نک الودا ع کہنے والی ثناءخان کی عالم دین سے شادی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ ثناءخان نے اچانک شوبز کو خیرباد کہہ کر مداحوں کو حیران کردیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ باقی زندگی اسلامی اصولوں پر عمل کرکے گزاریں گی۔ اب تا زہ ترین خبر آ گئی ہے کہ بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثناءخان نے عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق بگ باس سٹار ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا تھا۔سابقہ اداکارہ بھارت کے عالم دین مفتی انس سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئی ہیں اور وہ اس پر بے حد خوش ہیں۔ثناء خان کی شادی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں گزشتہ روز سرانجام پائی اور نکاح کی تقریب میں والدین اور قریبی رفقاء نے شرکت کی۔ثناء خان نے نکاح کے موقع پر سفید فراک جبکہ شوہر مفتی انس نے بھی سفید کرتا زیب تن کیا ہوا تھا۔

اس مو قع پر شادی کی تصا ویر بھی ٹو یٹر پر اپ لو ڈ کی گئی تھیں ۔ثناءخان کو ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 6 سے شہرت حاصل ہوئی تھی جبکہ انہوں نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’بمبئی ٹو گوا‘، ’ہلّہ بول‘، ’جے ہو‘ اور ’وجہ تم ہو‘ وغیرہ شامل ہیں۔ ان کی ادا کاری کو مدا حوں نے بےحد پسند بھی کیا تھا تاہم اچا نک انہوں نے شو بز کو خیر با د کہہ دیا تھا۔