خادم حسین رضوی کی وفات پر طارق جمیل کا ٹوئٹرپیغام

Nov 21, 2020 | 13:42:PM
خادم حسین رضوی کی وفات پر طارق جمیل کا ٹوئٹرپیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی ناموس رسالت کے مضبوط سپہ سالار تھے.اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے۔
 
تفصیلات کے مطابق معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے خادم رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خادم رضوی ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں طارق جمیل نے لکھا کہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر انکے اہل خانہ اور متوسلین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

  
انہوں نے لکھا کہ مرحوم ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔طارق جمیل نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ اللہ کریم مولانا کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔واضح رہے کہ مذہبی اور سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان  کے امیر مولانا خادم حسین رضوی جمعرات کی رات  انتقال کر گئے ۔انہیں چندروز سے بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ان کی وفات سے نہ صرف ٹی ایل پی کارکنوں بلکہ ان کے چاہنے والوں کو بھی دلی صدمہ پہنچا ہے۔