روپ بدل کر بھیک مانگنے والا ٹک ٹاک سٹار گرفتار،غیر ملکی کرنسی برآمد

Nov 21, 2020 | 10:00:AM
روپ بدل کر بھیک مانگنے والا ٹک ٹاک سٹار گرفتار،غیر ملکی کرنسی برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روپ بدل کر بھیک مانگنے والا ٹک ٹاک سٹار گرفتار،غیر ملکی کرنسی برآمد

24نیوز:بھکاری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے ٹک ٹاک سٹارکو گرفتا کر لیا گیا۔نوجوان کی جیب سے غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں نوجوان ٹک ٹاک سٹار بھکاری کا روپ دھار کر بھیک مانگتا رہا۔پولیس کے مطابق یاسر نامی نوجوان کو ڈسکہ کے علاقے جامکے چیمہ سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق وہ اس علاقے میں بھیس بدل کر لوگوں سے مانگ رہا تھا۔

پولیس نے بھکاری کا چہرہ دھلوایا تو ایک خوش شکل نوجوان سامنے آ  گیا بعد ازاں بھکاری کا روپ دھارنے والے ملزم کے ٹک ٹاک سٹار ہونے کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے جب نوجوان کی تلاشی لی تو اسکی جیب سے  غیر ملکی کرنسی کی شکل میں ڈالرز، پاؤنڈ اور ریال بھی ملے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ٹک ٹاکرز سٹارز کو دنیا بھر میں لاکھوں لوگ پسند کر تے ہیں جس کی وجہ نہ صرف ان کا منفرد انداز اور مختلف وائرل ویڈیوز ہیں بلکہ ان کے مختلف ڈریسنگ سٹائلزبھی لوگوں کو بہت پسند ہیں۔

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک سٹار اریقہ حق کی معصوم ادائیں سب سے زیادہ قابلِ ذکر ہیں وہ برائیڈل جوڑے  بہت خوبصورت لگتیں ہیں۔ مشہور ٹک ٹاک سٹار ذوالقرنین سکندر کے کرتے پجامے اورڈیزائن کے واسکوٹ بھی لڑکوں میں بہت مقبول ہورہے ہیں۔پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار اور انسٹاگرام پر سب سے فالورز رکھنے والی جنت مرزا کے چاہنے والے ملین کی تعداد میں موجود ہیں،ساتھ ہی ان کے مختلف ہیئر سٹائل اور ڈائی رنگ بھی لڑکیوں کو خاصا پسند ہے، جبکہ ٹک ٹاک سٹار حارث علی کی ٹی شرٹس اور ہیئر سٹائل زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔