افزودہ یورینیم ایران کے پاس رہنے دیں گے،نہ ہرمز پر ٹول قبول کریں گے،ٹرمپ کا اصرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انہیں یہ نہیں کرے دیں گے': ٹرمپ کا اصرار ہے کہ امریکہ ایران کی افزودہ یورینیم 'حاصل کرے گا'۔ ٹرمپ نے کہا، شاید امریکہ ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے کے بعد اسے تباہ کر دے لیکن اسے ایران کے پاس نہیں رہنے دے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج کہا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز پر ٹول نہیں چاہتا اور ایران سے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو واپس لے لے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 21 مئی 2026 کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں وفاقی ریفریجرینٹ اصول کو ڈھیل دینے کے بارے میں ایک تقریب کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ (اے پی فوٹو/ جیکولین مارٹن)
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے آج وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ "ہمیں یہ مل جائے گا۔ ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں یہ (یورینیم)نہیں چاہیے۔ ہم اسے حاصل کرنے کے بعد شاید اسے تباہ کر دیں گے، لیکن ہم انہیں یہ نہیں کرنے دیں گے۔"
صدر ٹرمپ کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تہران میں پاکستان کی مصالھت کاری کے آگے بڑھنے اور آج جمعہ کے روز اسلام آباد سے ایک شخصیت کے تہران جانے کے حوالے سے کسی اچھی ڈیل کی امید ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب ایران کے ولیِ فقیہہ مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے صراحت کے ساتھ یہ کہا گیا ہے کہ ایران افزودہ یورینیم کو ایران سے باہر نہیں بھیجے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستانی وفد آج تہران جارہا ہے، دیکھتے ہیں ایران سے معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں: وزیرخارجہ روبیو