چئیرمین بلاول سےہلال احمر خیبر پختونخوا کے چئیرمین اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں

May 21, 2026 | 22:59:PM
چئیرمین بلاول سےہلال احمر خیبر پختونخوا کے چئیرمین اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو زرداری سے ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند وزیر نے اسلام آباد آ کر  ملاقات  کی۔

اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں ہونے والی اس  ملاقات  میں  فرزند وزیر نے  چئیرمین بلاول کو  دیر، سوات اور بونیر میں فی خاندان 45 ہزار روپے امداد کی تقسیم  کی تفصیلات سے  آگاہ کیا۔  فرزند وزیر نے  ضلع خیبر کے مستحقین کو فی خاندان 38 ہزار روپے کی تقسیم کے منصوبوں کے بارے میں بھی بلاول بھٹو کو  آگاہ کیا۔ 

پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں کی چئیرمین بلاول سے ملاقاتیں

بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیر مملکت اورپاکستان پیپلز پارٹی  مظفرگڑھ کے رہنما مہر ارشاد سیال  نے بھی ملاقات  کی۔اس ملاقات میں مہر ارشاد سیال نے مظفر گڑھ کی سیاسی و تنظیمی صورت حال اور عوامی مسائل سے متعلق چئیرمن بلاول کو آگاہ کیا۔
آج بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی  نگر (گلگت بلتستان)  کے رہنما حاجت علی نے بھی ملاقات  کی۔

حاجت علی نے چئیرمین بلاول کو   گلگت بلتستان کے ضلع نگر کی سیاسی صورت حال  سے آگاہ کیا اور آنے والے انتخابات کے لئے پارٹی کی تیاری کے متلعق بھی بتایا۔