ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

May 21, 2026 | 17:39:PM
ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔

 حکام کے مطابق زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری