ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری

May 20, 2026 | 20:53:PM
ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کی کوششیں جاری ہیں۔

 عرب میڈیا کے مطابق، پاکستان کی ایک اہم شخصیت کل ایران کا دورہ کرسکتی ہے۔ اس اہم شخصیت کے دورے میں معاہدے کے حتمی مسودے کے مکمل ہونے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ مذاکرات کا اگلا دور حج سیزن کے بعد اسلام آباد میں ہوگا۔ اب تک سرکاری طور پر اس معاملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے سفارتکاری کو موقع فراہم کرنے کے فیصلے کو سراہتےہیں، جہاز رانی کی سلامتی اور ایک قابلِ قبول معاہدے تک پہنچنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

ایکس پر جاری بیان میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ مذاکرات کو ایک اضافی موقع فراہم کیا گیا تاکہ جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ ہو سکے، سفارتکاری کو موقع دیا گیا تاکہ آبنائےہرمز میں پہلے کی طرح آزادنہ جہاز رانی ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کو ایک اور اچھی ڈیل دے رہے ہیں، نہ مانا تو بہت بُرا ہوگا: ٹرمپ

 
 
 

ٹیگز: