شہری کا اغواء؛اداکار منیب بٹ نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جواد آصف)شہری کے اغواء کے مقدمے میں اداکار منیب بٹ نے نام سامنے آنے پر ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیااورعدالت نے ضمانت منظور کر لی۔
اداکار منیب بٹ کے خلاف شہری کے اغوا کا مقدمہ سامنے آگیاجس کے بعدمنیب بٹ نےگرفتاری سے بچنے کےلئے عدالت سے رجوع کرلیااور ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔
عدالت نے اداکار منیب احمد بٹ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل کو طلب کرلیاہے۔
وکیل صفائی کے مطابق منیب احمد بٹ بے گناہ ہیں اور ان پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں، مقدمہ ایک دن کی تاخیر سے درج ہوا جس کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی، منیب احمد بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی مگر پولیس گھر میں چھاپے مار رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے والا ایم پی اے ثاقب خان چدھڑ نکلا
پراسیکیوشن کے مطابق 22 اپریل کو ایئرپورٹ جاتے ہوئے شہری متعال خان کو مسلح و دیگر ملزمان گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے،ملزمان نے شہری کے کرپٹو اکاؤنٹ اور بینک اکاؤنٹ سے رقم نامعلوم اکاؤنٹ میں منتقل کی ،ملزمان نے شہری کے 8600 امریکی ڈالر اور 24 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی رقم منتقل کی،ملزمان نے شہری کے لیپ ٹاپ و موبائل کا لاک کھلوا کر ڈیٹا ڈیلیٹ کیا، ملزمان شہری کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے،تفتیش کے دوران اداکار منیب احمد بٹ کا نام سامنے آیا ہے۔