امریکا کی ایران کو 25 ارب ڈالر اثاثوں کی واپسی، 3.67 فی صد یورینیم افزودگی کی پیشکش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا کی ایران کے لئے نئی پیشکش سامنے آگئی،امریکا نے ایران کو 25 ارب ڈالر منجمد اثاثوں کی واپسی اور 3.67 فی صد یورینیم افزودگی کی پیشکش کر دی۔
ایران کے سیاسی مبصر علی گولہاکی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہےامریکی تجویز میں محدود مدت کیلئے ایرانی تیل کی فروخت کی سہولت بھی شامل ہے۔
علی گولہاکی نے کہا کہ امریکا چاہتا ہےپابندیوں میں نرمی پر ایک ساتھ اتفاق کیا جائے، آبنائے ہرمز کی بحالی ایک ہی معاہدے سے مشروط ہو۔
دوسری جانب ایران اقدامات پر 30 دن میں عمل درآمد اور تصدیق کے بعد مذاکراتی عمل آگے بڑھانے پر اصرار کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مذاکرات پاکستانی ثالثوں کے ذریعے جاری، امریکی نئی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں:ایران