اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ،کون کون ملے گا؟

May 21, 2026 | 11:07:AM
 اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ،کون کون ملے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی )راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے۔
 پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر کی جانب سے گزشتہ روز چھ ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئی تھی جس میں ایم این اے شاہ احد، ایم این اے سہیل سلطان، سلمان بھابا، شاہد نومی، طیبہ راجہ اور ساجدہ بیگم کے نام شامل ہیں جو آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ 
ذرائع کے مطابق جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی کے تمام ڈبل سورس کنکشن 1 ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
پولیس ذرائع کے مطابق مختلف مقام پر پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں،داہگل ،فیکٹری ناکے ،ماربل فیکٹری ناکے گیٹ نمبر 1 اور 5 پر پولیس کی عارضی پکٹس لگائی گئی ہیں۔