توہین عدالت کیس: ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور کو 6 ماہ قید کا حکم 

May 21, 2025 | 22:27:PM
توہین عدالت کیس: ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور کو 6 ماہ قید کا حکم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)این آئی آر سی کوئٹہ بینچ نے بڑا فیصلہ سنادیا، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور فیصل نثار چوہدری اور جی ایم ایچ آر کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق این آئی آر سی کوئٹہ بینچ کے رکن عبدالغنی مینگل نے اسسٹنٹ سیلزمین سکھر عبدالغفور سمیت دیگر 26 ملازمین کی جانب سے دائر درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹور فیصل نثار چوہدری کو 6ماہ قید 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی جب کہ جی ایم  ایچ آر ریحان افضل کو 6 ماہ قید کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ دونوں افسران عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالت نے دونوں افسران کی تنخواہیں اور مراعات فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

دونوں افسران سرکاری، نیم سرکاری اور عوامی اداروں میں ملازمت یا نمائندگی کے لیے نااہل قرار دے دیے گئے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - بلوچستان
ٹیگز: